کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جب کوئی شخص مر جائے ، تو مال میں اس کا حق ختم ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 7155
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا فَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا ؟ قَالَ : " أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ ؟ " . قَالَ : لَا . قَالَ : " فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے ، انہوں نے کچھ زیور چھوڑا ہے ، کیا میں اس کو اُن کی طرف سے صدقہ کر دوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا ؟ اس نے جواب دیا : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم اپنی ماں کا زیور اپنے پاس رکھو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7155
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن