کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت
حدیث نمبر: 7125
عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا أَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَسْتَخْلِفَ عُمَرَ بَعَثَ إِلَيْهِ فَدَعَاهُ، فَقَالَ : إِنِّي أَدْعُوكَ إِلَى أَمْرٍ مُتْعِبٍ لِمَنْ وَلِيَهُ فَاتَّقِ اللَّهَ يَا عُمَرُ بِطَاعَتِهِ وَأَطِعْهُ بِتَقْوَاهُ ، فَإِنَّ التُّقَى أَمْرٌ مَحْفُوظٌ ، ثُمَّ إِنَّ الْأَمْرَ مَعْرُوضٌ لَا يَسْتَوْجِبُهُ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ فَمَنْ أَمَرَ بِالْحَقِّ وَعَمِلَ بِالْبَاطِلِ وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَعَمِلَ بِالْمُنْكَرِ يُوشِكُ أَنْ تَنْقَطِعَ أُمْنِيَّتُهُ ، وَأَنْ يُحِيطَ بِهِ عَمَلُهُ ، فَإِنْ أَنْتَ وَلِيتَ أَمْرَهُمْ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجِفَّ يَدَكَ مِنْ دِمَائِهِمْ ، وَأَنْ تُضْمِرَ بَطْنَكَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ ، وَأَنْ تَكُفَّ لِسَانَكَ عَنْ أَعْرَاضِهِمْ فَافْعَلْ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
اغر ابومالک بیان کرتے ہیں : جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کر دیں تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر انہیں بلایا اور فرمایا : میں تمہیں ایک مشکل معاملے کی طرف بلانے لگا ہوں ، جو اس شخص کے لئے مشکل ہے ، جو اس کا نگران بنے گا ، تو اے عمر ! تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ہمراہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور اس کے تقویٰ کے ہمراہ اس کی اطاعت کرنا ، کیونکہ پرہیز گاری ہی محفوظ چیز ہے ، پھر اس کے بعد معاملہ پیش ہو گا اور اس کو وہ چیز واجب کرتی ہے ، جو اس پر عمل کرے اور جو شخص حق کے مطابق حکم دے اور باطل کے مطابق عمل کرے ، یا نیکی کے مطابق حکم دے اور منکر کے مطابق عمل کرے ، تو عنقریب اس کی امید ختم ہو جائے گی ، اور اس کا یہ عمل اُسے گھیر لے گا ، تو اگر تم ان کے معاملے کے نگران بنتے ہو ، تو اگر تم سے ہو سکے تو تم ان کے خونوں سے اپنے ہاتھ خشک ( یعنی محفوظ ) رکھنا ، اور اپنے پیٹ میں ان کے اموال نہ ڈالنا اور ان کی عزتوں کے حوالے سے اپنی زبان کو روک کے رکھنا ، اگر تم سے ہو سکے ، تو ایسا کر لینا ، باقی اللہ تعالی کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الوصايا / حدیث: 7125
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37)»