کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جس کا غضب اسے باطل میں داخل نہیں کرتا ہے
حدیث نمبر: 7067
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْمُؤْمِنِينَ : مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ ، وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجْهُ رِضَاهُ مِنْ حَقٍّ ، وَمَنْ إِذَا قَدَرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں اہل ایمان کے اخلاق میں سے ہیں ، وہ شخص کہ جب وہ غضبناک ہو ، تو اس کا غضب اُسے باطل میں داخل نہ کرے ، اور وہ جب راضی ہو ، تو اس کی رضامندی اسے حق سے نکالے نہیں ، اور وہ شخص کہ جو قدرت رکھتا ہو ، تو وہ اس چیز کے درپے نہ ہو ، جس کا اُسے حق نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن حسین ہے اور وہ متروک اور کذاب ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 7067
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً