حدیث نمبر: 7066
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَقُولُ اللَّهُ : اشْتَدَّ غَضَبِي عَلَى مَنْ ظَلَمَ مَنْ لَا يَجِدُ نَاصِرًا غَيْرِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّهْدِيُّ كَذَا هُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ ، وَلَمْ أَجِدْ إِلَّا مِسْعَرَ بْنَ يَحْيَى النَّهْدِيَّ ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِخَبَرٍ ذَكَرَهُ لَهُ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرا غضب اس شخص پر شدید ہو گا جو کسی ایسے شخص پر ظلم کرتا ہے ، جو میرے علاوہ کسی اور کو مددگار نہیں پاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعر بن حجاج نہدی ہے ، طبرانی میں اسی طرح ہے ، جبکہ میں نے مسعر بن یحیی نہدی کا ذکر پایا ہے ، جسے امام ذہبی نے ایک روایت کے حوالے سے ضعیف قرار دیا ہے ، جو انہوں نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔