کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جب دو مقابل فریقوں میں سے ہر ایک ثبوت فراہم کر دے
حدیث نمبر: 7054
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِشُهُودٍ عُدُولٍ فِي عَدَّةٍ وَاحِدَةٍ فَسَاهَمَ بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : " اللَّهُمَّ اقْضِ بَيْنَهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ پیش کیا ، ان دونوں میں سے ہر ایک عادل گواہ لے آیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان قرعہ اندازی کی اور یہ دعا کی : اے اللہ ! تو ان کے درمیان فیصلہ کر دے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 7054
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعِيرٍ فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بِهِ بَيْنَهُمَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک اونٹ کے بارے میں مقدمہ پیش کیا ، ان دونوں میں سے ہر ایک نے ثبوت ( یعنی گواہ ) پیش کر دیا کہ وہ اونٹ اس کا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 7055
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1835)»