مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْخَصْمَيْنِ يُقِيمُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً . باب: جب دو مقابل فریقوں میں سے ہر ایک ثبوت فراہم کر دے
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعِيرٍ فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بِهِ بَيْنَهُمَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک اونٹ کے بارے میں مقدمہ پیش کیا ، ان دونوں میں سے ہر ایک نے ثبوت ( یعنی گواہ ) پیش کر دیا کہ وہ اونٹ اس کا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے ۔