کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جب کسی شخص کا ہاتھ کسی چیز پر ہو ( یعنی کوئی چیز کسی کے قبضے میں ہو ) اور پھر کوئی دوسرا شخص اس کے بارے میں دعویٰ کر دے
حدیث نمبر: 7053
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُمْ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ فَقَالَ أَحَدُهُمَا : هِيَ أَرْضِي . وَقَالَ الْآخَرُ : هِيَ أَرْضِي حَرَثْتُهَا وَقَصَبْتُهَا . فَأَحْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي بِيَدِهِ الْأَرْضُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عدی بن عدی کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اُن دونوں کا ایک زمین کے بارے میں جھگڑا چل رہا تھا ، اُن دونوں میں سے ایک نے کہا: وہ میری زمین ہے ، دوسرے نے کہا: وہ میری زمین ہے ، میں اس میں کھیتی باڑی کرتا ہوں ، میں نے اس میں کاشت کاری کی ہوئی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے حلف لیا ، جس کے قبضے میں زمین تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔