حدیث نمبر: 7007
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلَامٌ ، فَقَالَ : " أَجْعَلُ بَيْنِي وَبَيْنَكِ عُمَرَ ؟ " . فَقُلْتُ : لَا . قَالَ : " أَجْعَلُ بَيْنِي وَبَيْنَكِ أَبَاكِ ؟ " . قُلْتُ : نَعَمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کسی بارے میں اختلاف ہو گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں اپنے اور تمہارے درمیان عمر کو ثالث بناتا ہوں ، میں نے عرض کی : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں اپنے اور تمہارے درمیان ، تمہارے والد کو ثالث بنا دیتا ہوں ؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے اور وہ ضعیف ہے ۔