کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو کوئی نذر مانتا ہے ، لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا
عَنِ الْحَكَمِ وَطَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَا : جَاءَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ نَذْرًا ، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا قَالَ : يُعْتِقُ نَسَمَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ طَلْحَةَ وَالْحَكَمَ لَمْ يَسْمَعَا مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
حکم اور طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں : سیدنا معقل بن سنان رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا ، جو کوئی نذر مانتا ہے لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ غلام آزاد کرے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ طلحہ اور حکم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ طلحہ اور حکم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔