حدیث نمبر: 6788
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمَى الْبَقِيعَ لِلْخَيْلِ، فَقُلْتُ لَهُ : لِخَيْلِهِ ؟ قَالَ : لَا ، إِلَّا لِخَيْلِ الْمُسْلِمِينَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بقیع کو گھوڑوں کے لئے چراگاہ قرار دیا ہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میں نے دریافت کیا : اپنے گھوڑوں کے لئے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! صرف مسلمانوں کے گھوڑوں کے لئے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے وہ ثقہ ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے وہ ثقہ ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 6789
وَعَنْهُ قَالَ : حَمَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّبْذَةَ لِإِبِلِ الصَّدَقَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” ربذہ “ کو صدقہ کے اونٹوں کے لئے چراگاہ قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 6790
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا حِمَى إِلَّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چراگاہ ، صرف اللہ اور اس کے رسول کی ملکیت ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے ۔