مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْحِمَى . باب: چرا گاہ کا بیان
حدیث نمبر: 6788
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمَى الْبَقِيعَ لِلْخَيْلِ، فَقُلْتُ لَهُ : لِخَيْلِهِ ؟ قَالَ : لَا ، إِلَّا لِخَيْلِ الْمُسْلِمِينَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بقیع کو گھوڑوں کے لئے چراگاہ قرار دیا ہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میں نے دریافت کیا : اپنے گھوڑوں کے لئے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! صرف مسلمانوں کے گھوڑوں کے لئے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے وہ ثقہ ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔