حدیث نمبر: 6374
عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيِّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، عَنْ جَدِّي قَالَ : أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَمَعِي إِبِلٌ لِي وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَا فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مُرْ أَهْلَ الْغَائِطِ أَنْ يُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي ، وَأَنْ يُعِينُونِي فَقَامُوا مَعِي فَلَمَّا بِعْتُ إِبِلِي أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي : " ادْنُهْ " فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَتِي وَدَعَا لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ . ¤
محمد محی الدین
نعیم بن حصین سدوسی بیان کرتے ہیں : میرے چچا نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا میرے پاس میرا اونٹ تھا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ بازار والوں سے یہ کہیں کہ وہ میرے ساتھ اچھے طریقے سے معاملات کریں اور میری مدد کریں وہ لوگ میرے ساتھ اٹھ کر گئے جب میں نے اپنا اونٹ فروخت کر دیا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھ سے فرمایا آگے آ جاؤ پھر آپ نے اپنا دست مبارک میری پیشانی پر پھیرا اور میرے لئے تین مرتبہ دعا کی ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔