حدیث نمبر: 6350
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُغَيِّبَ مَا بِسِلْعَتِهِ عَنْ أَخِيهِ إِنْ عَلِمَ بِهَا تَرَكَهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَهَذَا لَفْظُهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسلمان ، مسلمان کا بھائی ہے مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے سامان کے حوالے سے ( عیب والی کوئی چیز ) اپنے بھائی سے پوشیدہ رکھے کہ اگر اس بھائی کو اس عیب کو پتہ چل جائے گا تو وہ اسے چھوڑ دے گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6351
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ : عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا بَاعَ أَحَدُكُمْ سِلْعَةً فَلَا يَكْتُمُ عَيْبًا إِنْ كَانَ بِهَا " . ¤ وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص سامان فروخت کرے تو وہ عیب کو نہ چھپائے اگر اس سامان میں عیب موجود ہو “ ۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔