حدیث نمبر: 6335
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أُشَيْمِطٌ زَانٍ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ : " ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ " . فَذَكَرُهُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا ، سفید و سیاہ بالوں والا ( عمر رسید ) زانی ، غریب متکبر ، اور وہ شخص ، جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے ، یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6335
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6111)»