کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جس شخص کے پاس گوشت لایا جائے اور اسے اس کے ذبح کرنے کے بارے میں شک ہو
حدیث نمبر: 6053
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كَانَ أُنَاسٌ مِنَ الْأَعْرَابِ يَأْتُونَا بِلَحْمٍ ، وَكَانَ فِي أَنْفُسِنَا مِنْهُ شَيْءٌ ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " اجْهَدُوا أَيْمَانَهُمْ أَنَّهُمْ ذَبَحُوهَا ، ثُمَّ اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ ، وَكُلُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لایا کرتے تھے ہمارے ذہن میں اس کے حوالے سے الجھن ہوتی تھی ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم ان سے پختہ قسم لے لو کہ انہوں نے اسے ذبح کیا ہے پھر اللہ کا نام لے کے اسے کھا لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6053
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح