حدیث نمبر: 5845
عَنْ أَبِي دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ : أَقْبَلَ مَرْوَانُ يَوْمًا فَوَجَدَ رَجُلًا وَاضِعًا وَجْهَهُ عَلَى الْقَبْرِ فَقَالَ : أَتَدْرِي مَا يَصْنَعُ ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ فَإِذَا هُوَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ : نَعَمْ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ آتِ الْحَجَرَ . ¤ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ الذَّهَبِيُّ : لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ . وَرَوَى عَنْهُ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ كَمَا فِي الْمُسْنَدِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ . ¤
محمد محی الدین
ابوداؤد بن ابوصالح بیان کرتے ہیں : ایک دن مروان آیا اس نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر رکھا ہوا ہے ، تو اس نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ تم کیا کر رہے ہو ؟ اس شخص نے مروان کی طرف دیکھا تو وہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے ۔ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! میں اللہ کے رسول کے پاس آیا ہوں میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا ہوں ۔
یہ روایت مکمل روایت کے طور پر خلافت سے متعلق کتاب میں آئے گی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے داؤد بن ابوصالح کے بارے میں امام ذہبی نے کہا: ہے ولید بن کثیر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اور کثیر بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے جیسا کہ مسند میں مذکور ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے ۔