کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: یہاں ( یعنی مدینہ منورہ ) کی وباء کا منتقل ہو جانا
حدیث نمبر: 5818
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ حَتَّى قَامَتْ بِمَهْيَعَةَ ، وَهِيَ الْجُحْفَةُ ; فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَى الْجُحْفَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے خواب میں بکھرے ہوئے بالوں والی ایک سیام فام عورت کو دیکھا جو نکلی اور مھیعہ میں کھڑی ہو گئی ( راوی کہتے ہیں ) اس سے مراد جحفہ ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ مدینہ کی وبا جحفہ کی طرف منتقل کر دی گئی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5818
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح