کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ہمارے آقا رسول اللہ ﷺ کے مدینہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5776
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فُتِحَتِ الْبِلَادُ بِالسَّيْفِ ، وَفُتِحَتِ الْمَدِينَةُ بِالْقُرْآنِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں : ” دوسرے شہر تلوار کے ذریعے فتح ہوئے ہیں اور مدینہ قرآن کے ذریعے فتح ہوا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5777
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَدِينَةُ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ ، وَدَارُ الْإِيمَانِ ، وَأَرْضُ الْهِجْرَةِ ، وَمُبَوَّأُ الْحَلَالِ ، وَالْحَرَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مِينَا قَالُونُ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مدینہ ، اسلام کا قبہ ، ایمان کا گھر ، ہجرت کی سرزمین اور حلال اور حرام کا ٹھکانہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5778
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ مِنْبَرِ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ بِمَكَّةَ ، وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ النَّاسَ فَذَكَرَ مَرْوَانُ مَكَّةَ وَفَضْلَهَا ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَدِينَةَ ، فَوَجَدَ رَافِعُ فِي نَفْسِهِ مِنْ ذَلِكَ ، وَكَانَ قَدْ أَسَنَّ فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَالَ : أَيْنَ هَذَا الْمُتَكَلِّمُ ؟ أَرَاكَ قَدْ أَطْنَبْتَ فِي مَكَّةَ ، وَذَكَرْتَ فِيهَا فَضْلًا ، وَمَا سَكَتَّ عَنْهُ مِنْ فَضْلِهَا أَكْثَرُ ، وَلَمْ تَذْكُرِ الْمَدِينَةَ ، [ وَإِنِّي ] أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْمَدِينَةُ خَيْرٌ مِنْ مَكَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَدَّادٍ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ مکہ میں مروان بن حکم کے منبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے مروان لوگوں کو خطبہ دے رہا تھا مروان نے مکہ اور اس کی فضیلت کا ذکر کیا اور اس نے مدینہ منورہ کا ذکر نہیں کیا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کو اس حوالے سے الجھن ہوئی وہ عمر رسیدہ شخص تھے وہ کھڑے ہوئے اور بولے : یہ کلام کرنے والا شخص کہاں ہے تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم نے مکہ کے فضائل بہت زیادہ بیان کیے ہیں اور اس کی فضیلت کا تذکرہ کیا ہے ، لیکن تم نے اس کی جو فضیلتیں بیان نہیں کی ہیں وہ اس سے بھی زیادہ ہیں اور تم نے مدینہ کا ذکر ہی نہیں کیا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” مدینہ ، مکہ سے بہتر ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رداد ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رداد ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔