مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ التَّحَفُّظِ مِنَ الْمَعْصِيَةِ فِيهَا وَفِيمَا حَوْلَهَا . باب: اس ( کعبہ ) میں اور اس کا آس پاس گناہ سے بچ کر رہنا
حدیث نمبر: 5763
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَا زِلْنَا نَسْمَعُ إِسَافَ وَنَائِلَةَ - رَجُلٌ ، وَامْرَأَةٌ مَنْ جُرْهُمٍ - زَنَيَا فِي الْكَعْبَةِ فَمُسِخَا حَجَرَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں ہم مسلسل یہ بات سنتے آ رہے ہیں کہ اساف اور نائلہ ، جرہم سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک عورت تھے ان دونوں نے خانہ کعبہ میں زنا کیا تھا تو انہیں مسخ کر کے پتھر بنا دیا گیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔