کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: عورت کو طواف وداع سے پہلے حیض آ جانا
حدیث نمبر: 5679
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُخْبِرَ أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ قَالَ : " لَا أَرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَنَا " ، قَالُوا : إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَ : " فَلْتَنْفِرْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں روکنے پر مجبور کر دے گی لوگوں نے عرض کی ۔ انہوں نے قربانی کے دن طواف افاضہ کر لیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر وہ روانہ ہو سکتی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5679
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1146)»
حدیث نمبر: 5680
وَعَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَتَا : حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ قَبْلَ النَّفْرِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ : " أَحَابِسَتَنَا أَنْتِ ؟ هَلْ كُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ؟ " ، قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَانْفِرِي " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ عَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : صفیہ بنت حیی کو روانگی سے پہلے حیض آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم ہمیں رکنے پر مجبور کرو گی ؟ کیا تم نے قربانی کے دن طواف افاضہ نہیں کر لیا تھا ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم روانہ ہو جاؤ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5680
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (267/23)»
حدیث نمبر: 5681
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَنْفِرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ روانہ ہو جائیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5681
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3083) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (808)»