مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ الْوَدَاعِ . باب: عورت کو طواف وداع سے پہلے حیض آ جانا
حدیث نمبر: 5679
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُخْبِرَ أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ قَالَ : " لَا أَرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَنَا " ، قَالُوا : إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَ : " فَلْتَنْفِرْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں روکنے پر مجبور کر دے گی لوگوں نے عرض کی ۔ انہوں نے قربانی کے دن طواف افاضہ کر لیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر وہ روانہ ہو سکتی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔