مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ الْوَدَاعِ . باب: عورت کو طواف وداع سے پہلے حیض آ جانا
وَعَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَتَا : حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ قَبْلَ النَّفْرِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ : " أَحَابِسَتَنَا أَنْتِ ؟ هَلْ كُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ؟ " ، قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَانْفِرِي " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ عَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : صفیہ بنت حیی کو روانگی سے پہلے حیض آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم ہمیں رکنے پر مجبور کرو گی ؟ کیا تم نے قربانی کے دن طواف افاضہ نہیں کر لیا تھا ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم روانہ ہو جاؤ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔