کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: آل شیبہ کے لئے اور پانی پلانے والوں کے لئے رات مکہ میں گزارنا
حدیث نمبر: 5620
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رُخِّصَ لِأَهْلِ السِّقَايَةِ وَأَهْلِ الْحِجَابَةِ أَنْ يَبِيتُوا لَيَالِيَ بِمَكَّةَ ، لَيَالِيَ مِنًى - يَعْنِي الْعَبَّاسَ وَآلَ شَيْبَةَ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلِهِ : وَآلَ شَيْبَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : پانی پلانے والوں کو اور حجابہ والوں کو یہ رخصت دی گئی تھی کہ وہ منی کی راتیں مکہ میں بسر کریں راوی کہتے ہیں : یعنی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور آل شیبہ کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ” آل شیبہ “ نقل نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔