حدیث نمبر: 5617
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أَمْرَ مِنًى لَعَجَبٌ وَهِيَ ضَيِّقَةٌ ، فَإِذَا نَزَلَهَا النَّاسُ اتَّسَعَتْ ؟ ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا مَثَلُ مِنًى كَالرَّحِمِ هِيَ ضَيِّقَةٌ ، فَإِذَا حَمَلَتْ وَسَّعَهَا اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! منی کا معاملہ حیران کن ہے کیونکہ یہ تنگ جگہ ہے لیکن جب لوگ یہاں پڑاؤ کرتے ہیں تو یہ کشادہ ہو جاتی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : منی کی مثال رحم کی مانند ہے ، جو تنگ ہوتا ہے لیکن جب عورت حاملہ ہوتی ہے ، تو اللہ تعالی ( اس رحم کو ) کشادہ کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔