کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ’’ صرورۃ “ نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 5437
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ " . وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اسلام میں ” ضرورۃ “ نہیں ہو گا“ ۔ ( ” ضرورۃ “ کی وضاحت میں اختلاف پایا جاتا ہے ، ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص حج ہی نہ کرے ) ۔
اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5437
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11595) اخرجه احمد فى المسند (2845)»
حدیث نمبر: 5438
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ : إِنِّي صَرُورَةٌ . فَإِنَّ الْمُسْلِمَ لَيْسَ بِصَرُورَةٍ . وَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ : إِنِّي حَاجٌّ . إِنَّمَا الْحَاجُّ الْمُحْرِمُ . وَلَكِنْ لِيَقُلْ : إِنِّي أُرِيدُ مَكَّةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم میں سے کوئی ایک شخص یہ ہرگز نہ کہے : میں ” ضرورۃ “ ہوں کیونکہ مسلمان ” ضرورۃ “ نہیں ہوتا ، تم میں کوئی شخص یہ نہ کہے : میں حاجی ہوں ، کیونکہ حاجی احرام والا ہوتا ہے آدمی کو یہ کہنا چاہیے کہ میں مکہ کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کی ہے ۔ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5438
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8932)»