حدیث نمبر: 5436
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا أَنْ تَحُجَّ ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَضُمَّ مَعَ حَجَّتِهَا عُمْرَةً ، فَسَأَلَتْ عَبْدَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ : مَا أَجِدُ هَذِهِ إِلَّا أَشْهُرَ الْحَجِّ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ أَنَا مِنْهَا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں : ہم میں سے ایک خاتون نے حج کرنے کا ارادہ کیا اس نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنے حج کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لے گی ، اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : میں یہ سمجھتا ہوں ۔ یہ صرف حج کے مہینوں میں ہو سکتا ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” حج کے متعین مہینے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ وہ نسخہ جس کو میں نے نوٹ کیا ہے اس میں ، میں نے اس روایت کو اسی طرح پایا ہے اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5436
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9209)»