کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: قربانی کے جانور کا بیان
حدیث نمبر: 5383
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَيْتِ غَنَمًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کی طرف بکریاں ہدی کے طور پر بھیجی تھیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5383
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (361/3) اخرجه البزار فى المسند (1106)»
حدیث نمبر: 5384
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَى مِائَةَ بَدَنَةٍ مُجَلَّلَةٍ مُقَلَّدَةٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سو اونٹ ہدی کے طور پر بھیجے تھے جن پر کپڑا ڈالا گیا تھا اور جن کے گلے میں ہار ڈالے گئے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5384
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5385
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ مِائَةَ بَدَنَةٍ ، نَحَرَ مِنْهَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ بَدَنَةً بِيَدِهِ ، ثُمَّ أَمَرَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ فَنَحَرَ مَا بَقِيَ مِنْهَا . وَقَالَ : " اقْسِمْ لُحُومَهَا ( وَجِلَالَهَا ) وَجُلُودَهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلَا تُعْطِ جَزَّارًا مِنْهَا شَيْئًا ، وَخُذْ لَنَا مِنْ كُلِّ بَعِيرٍ حُذْيَةً مِنْ لَحْمٍ ، ثُمَّ اجْعَلْهَا فِي قِدْرٍ وَاحِدٍ حَتَّى نَأْكُلَ مِنْ لَحْمِهَا ، وَنَحْسُوَ مِنْ مَرَقِهَا " . فَفَعَلَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر ایک سو اونٹوں کی قربانی کی تھی آپ نے ان میں سے تینتیس اونٹوں کو اپنے دست مبارک کے ذریعے قربان کیا تھا پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا تھا ، تو انہوں نے باقی رہ جانے والے اونٹوں کو قربان کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ان کے گوشت اور ان پر موجود کپڑے اور ان کی کھالوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دو اور گوشت بنانے والے کو اس میں کچھ بھی ( معاوضے کے طور پر ) نہ دینا اور ہر اونٹ میں سے تھوڑا سا گوشت ہمارے لئے لے لینا پھر اس سارے گوشت کو ایک ہی ہنڈیا میں پکانا تاکہ ہم اس کا گوشت کھائیں اور اس کا شوربا پیئیں ، تو انہوں نے ایسا ہی کیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5385
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11156) اخرجه احمد فى المسند (2359)»
حدیث نمبر: 5386
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْهَدْيُ فِينَا الْإِبِلُ وَالْبَقَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہوتے تھے تو ہمارے درمیان ہدی اونٹ اور گائے ہوتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ثوری اور شعبہ نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5386
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1104)»