حدیث نمبر: 5385
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ مِائَةَ بَدَنَةٍ ، نَحَرَ مِنْهَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ بَدَنَةً بِيَدِهِ ، ثُمَّ أَمَرَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ فَنَحَرَ مَا بَقِيَ مِنْهَا . وَقَالَ : " اقْسِمْ لُحُومَهَا ( وَجِلَالَهَا ) وَجُلُودَهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلَا تُعْطِ جَزَّارًا مِنْهَا شَيْئًا ، وَخُذْ لَنَا مِنْ كُلِّ بَعِيرٍ حُذْيَةً مِنْ لَحْمٍ ، ثُمَّ اجْعَلْهَا فِي قِدْرٍ وَاحِدٍ حَتَّى نَأْكُلَ مِنْ لَحْمِهَا ، وَنَحْسُوَ مِنْ مَرَقِهَا " . فَفَعَلَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر ایک سو اونٹوں کی قربانی کی تھی آپ نے ان میں سے تینتیس اونٹوں کو اپنے دست مبارک کے ذریعے قربان کیا تھا پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا تھا ، تو انہوں نے باقی رہ جانے والے اونٹوں کو قربان کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ان کے گوشت اور ان پر موجود کپڑے اور ان کی کھالوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دو اور گوشت بنانے والے کو اس میں کچھ بھی ( معاوضے کے طور پر ) نہ دینا اور ہر اونٹ میں سے تھوڑا سا گوشت ہمارے لئے لے لینا پھر اس سارے گوشت کو ایک ہی ہنڈیا میں پکانا تاکہ ہم اس کا گوشت کھائیں اور اس کا شوربا پیئیں ، تو انہوں نے ایسا ہی کیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5385
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11156) اخرجه احمد فى المسند (2359)»