حدیث نمبر: 5286
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَةِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ : " يَا أَخِي ، أَشْرِكْنَا فِي صَالِحِ دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِغَفْلَتِهِ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی آپ نے ارشاد فرمایا : اے میرے بھائی اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھنا اور ہمیں بھول نہ جانا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ بن عاصم ہے ، جس کے بارے میں اس کی غفلت کا شکار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حدیث نمبر: 5287
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَغْفِرُ اللَّهُ لِلْحَاجِّ ، وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ حج کرنے والے کی مغفرت کر دیتا ہے ، اور اس کی بھی مغفرت کر دیتا ہے ، جس کے لئے حاجی نے دعائے مغفرت کی ہو“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شریک بن عبداللہ نخعی ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 5288
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُ اللَّهِ ، دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ ، وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بلاتا ہے ، تو وہ آتے ہیں وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عطا کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5289
وَعَنْ أَبِي مُوسَى رَفَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْحَاجُّ يَشْفَعُ فِي أَرْبَعِمِائَةِ أَهْلِ بَيْتٍ - أَوْ قَالَ : مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ - وَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثٌ بَعْدَ هَذَا فِي تَلَقِّي الْحَاجِّ وَطَلَبِ الدُّعَاءِ مِنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل کی ہے : آپ نے ارشاد فرمایا : ” حاجی اپنے گھر والوں میں سے چار سو افراد کی شفاعت کرے گا ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) اور وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے ، جیسے اس دن تھا ، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔ آگے چل کر ایسی احادیث آئیں گی جو حاجیوں سے ملنے اور ان سے دعا کی درخواست کرنے کے بارے میں ہوں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔