مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ دُعَاءِ الْحُجَّاجِ وَالْعُمَّارِ . باب: حج کرنے والوں اور عمرہ کرنے والوں کا دعا کرنا
حدیث نمبر: 5289
وَعَنْ أَبِي مُوسَى رَفَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْحَاجُّ يَشْفَعُ فِي أَرْبَعِمِائَةِ أَهْلِ بَيْتٍ - أَوْ قَالَ : مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ - وَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثٌ بَعْدَ هَذَا فِي تَلَقِّي الْحَاجِّ وَطَلَبِ الدُّعَاءِ مِنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل کی ہے : آپ نے ارشاد فرمایا : ” حاجی اپنے گھر والوں میں سے چار سو افراد کی شفاعت کرے گا ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) اور وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے ، جیسے اس دن تھا ، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔ آگے چل کر ایسی احادیث آئیں گی جو حاجیوں سے ملنے اور ان سے دعا کی درخواست کرنے کے بارے میں ہوں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔