کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: عاشوراء سے ایک دن پہلے ، یا ایک دن بعد روزہ رکھنا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صُومُوا يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَخَالِفُوا فِيهِ الْيَهُودَ ، صُومُوا يَوْمًا قَبْلَهُ أَوْ يَوْمًا بَعْدَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عاشوراء کے دن روزہ رکھو اور اس دن کے بارے میں یہودیوں کے برخلاف کرو تم لوگ اس سے ایک دن پہلے یا اس کے ایک دن بعد بھی روزہ رکھو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِصِيَامِ عَاشُورَاءَ يَوْمَ الْعَاشِرِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دسویں دن عاشوراء کا روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔