کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: جو شخص روزہ دار کو افطاری کروائے
❮
❯
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ مِنْ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ فِي سَاعَاتِ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَصَلَّى عَلَيْهِ جِبْرِيلُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ : " وَرُزِقَ دُمُوعًا وَرِقَّةً " . قَالَ سَلْمَانُ : إِنْ كَانَ لَا يَقْدِرُ عَلَى قُوتِهِ . قَالَ : عَلَى كِسْرَةِ خُبْزٍ ، أَوْ مَذْقَةِ لَبَنٍ ، أَوْ شَرْبَةِ مَاءٍ ، كَانَ لَهُ ذَلِكَ .
وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ ، وَهُوَ صَدُوقٌ ، قُلْتُ : وَفِيهِ كَلَامٌ .
محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص روزہ دار کو حلال کھانے اور مشروب کے ذریعے افطاری کروائے تو رمضان کے مہینے کی تمام گھڑیوں میں فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور شب قدر میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے شب قدر کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اس شخص کو آنسو اور رقت عطا کی جاتی ہے “ ۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اگر آدمی روزہ دار کو پوری خوراک فراہم کرنے پر قادر نہ ہو ( تو کیا کرے ؟ ) آپ نے فرمایا : روٹی کا ایک ٹکڑا دے دے یا دودھ کا ایک گھونٹ دے دے یا پانی کا ایک گھونٹ دے دے تو بھی اسے یہ اجر مل جائے گا ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں اور وہ صدوق ہے میں یہ کہتا ہوں ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4894
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6162) ، أخرجه مسند البزار برقم: 2501، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6162»
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا ، وَمَا عُمِلَ مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ شَيْءٌ إِلَّا كَانَ أَجْرُهُ لِصَاحِبِ الطَّعَامِ مَا كَانَ قُوَّةُ الطَّعَامِ [ فِيهِ ] " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے روزے دار کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے ، اور روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی جو بھی نیکی کی جاتی ہے ، تو کھانا کھلانے والے کو اس کا اجر ملتا ہے ، جب تک ( اس ) کھانے کی قوت اس روزہ دار میں موجود ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4895
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7132، 8433»
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ رُشَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے اس ( روزہ دار ) کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن رشید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4896
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11449) ، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11449، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3545»