کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزہ رکھے
حدیث نمبر: 4798
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَوْ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ خَلَا قَوْلَهُ : " وَمَا تَأَخَّرَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنْ حَمَّادًا شَكَّ فِي وَصْلِهِ وَإِرْسَالِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، یا شاید حسن بصری ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” بعد والے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ حماد نامی راوی نے اس روایت کے ” موصول “ یا ” مرسل “ ہونے کے بارے شک کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4798
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن