کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جس شخص کا اجر اُس کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے
حدیث نمبر: 4758
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ : رَجُلٌ مُرَابِطٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ مِثْلُ مَا عَمِلَ ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا [ فَهُوَ ] يَدْعُو لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِيمَنْ عَلِمَ عِلْمًا ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” چار قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کے اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتے ہیں وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرا دے رہا ہو وہ شخص جو کوئی ایسا عمل کرے کہ اس کو اس حوالے سے اجر دیا جائے کہ جو اس کی مانند عمل کرتا ہے وہ شخص جو کوئی چیز صدقہ دے تو اس کا عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے ، جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے اور وہ اس کے لئے دعا کرے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے اس کی ایک سند اس باب میں گزر چکی ہے ، جو علم حاصل کرنے کے بیان میں ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4758
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261/5)»