حدیث نمبر: 4713
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الْفَرَائِضِ فِي سُورَةِ النِّسَاءِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَبْسِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جب سورت نساء میں وراثت کے حکم سے متعلق آیت نازل ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبس ( یعنی کسی چیز کو کسی کام کے لئے مخصوص کرنے ) سے منع کر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4713
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4714
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا حَبْسَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” حبس ، نہیں ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4714
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/18)»
حدیث نمبر: 4715
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بِشْرِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ اسْتَنْكَرُوا الْمَاءَ ، وَكَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ عَيْنٌ يُقَالُ لَهَا : رُومَةَ ، وَكَانَ يَبِيعُ مِنْهَا الْقِرْبَةَ بِمُدٍّ . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بِعْنِيهَا بِعَيْنٍ فِي الْجَنَّةِ " . فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَيْسَ لِي وَلَا لِعِيَالِي غَيْرُهَا ، لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ . فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ فَاشْتَرَاهَا بِخَمْسَةٍ وَثَلَاثِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَتَجْعَلُ لِي مِثْلَ الَّذِي جَعَلْتَهُ لَهُ ، عَيْنًا فِي الْجَنَّةِ إِنِ اشْتَرَيْتُهَا ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . قَالَ : قَدِ اشْتَرَيْتُهَا ، وَجَعَلْتُهَا لِلْمُسْلِمِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمَسَاوِرِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
ابوسلمہ بشر بن بشیر اسلمی اپنے والد کا یہ بیان کرتے ہیں : جب مہاجرین مدینہ منورہ آئے ، تو وہاں کا پانی انہیں موافق نہیں آیا بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ایک کنواں تھا جس کا نام رومہ تھا وہ شخص اس کا ایک مشکیزہ ایک مد کے عوض میں فروخت کرتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم اسے جنت میں موجود ایک کنویں کے عوض میں مجھے فروخت کر دو اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے لئے اور میرے اہل و عیال کے لئے اس کے علاوہ آمدن کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے میں ایسا نہیں کر سکتا جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے پینتیس ہزار درہم کے عوض میں اسے خرید لیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے جو پیشکش فلاں شخص کو دی تھی کیا وہ مجھے بھی کریں گے کہ مجھے جنت میں موجود کنواں مل جائے اگر میں اس کنویں کو خرید لیتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ انہوں نے عرض کی : میں نے اسے خرید لیا ہے ، اور اسے مسلمانوں کے لئے وقف کرتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4715
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1226)»