حدیث نمبر: 4545
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ ; فَمَنْ أَعْطَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ كَانَ غَيْرَ مُبَارَكٍ لَهُ فِيهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز و شاداب ہے ، تو ہم اُس میں سے جس کو کوئی چیز ، اپنی خوشی کے بغیر دیں گے ، تو اُس شخص کے لئے اس چیز میں برکت نہیں رکھی گئی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4545
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الامام البزار فى المسند (920)»
حدیث نمبر: 4546
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ ، فَمَنْ أَخَذَهُ - قَالَ يَحْيَى : ذَكَرَ شَيْئًا لَا أَدْرِي مَا هُوَ ؟ - بِوُرِكَ لَهُ فِيهِ ، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ فِيمَا اشْتَهَتْ نَفْسُهُ لَهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ دَاوُدُ الْعَطَّارُ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزُّهْدِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے ، تو جو شخص اس کو حاصل کرتا ہے ۔ یحیی نامی راوی کہتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے کچھ الفاظ نقل کیے تھے ، لیکن مجھے نہیں سمجھ آئی کہ وہ کیا تھے ؟ ( اس کے بعد آگے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ) اس شخص کے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی ، اور اللہ اور اس کے رسول کے مال کے بارے کچھ لوگ ایسے ہیں ، جو اس کا لالچ رکھتے ہیں ، انہیں قیامت کے دن آگ نصیب ہو گی “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی داؤد عطار ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ، زہد سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4546
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6606)»
حدیث نمبر: 4547
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، تاہم اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4547
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4548
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهِ بُورِكَ لَهُ فِيهَا ، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِيمَا اشْتَهَتْ نَفْسُهُ لَيْسَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا النَّارُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز ہے ، جو شخص اپنے حق کے ہمراہ اس کو حاصل کرے گا ، اس کے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی ، اور کئی دلچسپی رکھنے والے لوگ ایسے ہیں ، جو اُس چیز کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، جن کی اُن کا نفس خواہش کرتا ہے ، ان لوگوں کو قیامت کے دن صرف آگ نصیب ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4548
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح