کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: یتیم بچوں کے اموال کی زکوۃ
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اتَّجِرُوا فِي أَمْوَالِ الْيَتَامَى لَا تَأْكُلُهَا الزَّكَاةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَخْبَرَنِي سَيِّدِي وَشَيْخِي أَنَّ إِسْنَادَهُ صَحِيحٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یتیموں کے اموال کو تجارت میں استعمال کرو ، کہیں زکوۃ انہیں کھا نہ لے ( یعنی ختم نہ کر دے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے بات بیان کی ہے : میرے سردار اور میرے استاد نے مجھے یہ بات بتائی ہے : اس کی سند صحیح ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4359
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (85/1)»
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَسُئِلَ عَنْ أَمْوَالِ الْيَتَامَى فَقَالَ : إِذَا بَلَغُوا فَأَعْلِمُوهُمْ مَا حَلَّ فِيهَا مِنْ زَكَاةٍ ، فَإِنْ شَاءُوا زَكَّوْا ، وَإِنْ لَمْ يَشَاءُوا لَمْ يُزَكُّوا . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَمُجَاهِدٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن سے یتیموں کے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے ارشاد فرمایا : جب وہ بالغ ہو جائیں ، تو تم انہیں بتا دو کہ اس میں کتنی زکوۃ بنتی ہے ؟ اگر وہ چاہیں ، تو زکوۃ ادا کر دیں اور اگر وہ نہ چاہیں ، تو زکوۃ ادا نہ کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4360
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9591)»
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : وَلِيُّ الْيَتِيمِ يُحْصِي السِّنِينَ ، فَإِذَا احْتَلَمَ قَالَ : إِنَّ عَلَيْكَ كَذَا وَكَذَا سَنَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَمُجَاهِدٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یتیم کا نگران ، سالوں کا حساب رکھے گا ، جب وہ یتیم بالغ ہو جائے ۔ گا ، تو وہ نگران بتائے گا کہ تم پر اتنے اتنے سال کی زکوۃ لازم ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4361
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9592)»