مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ زَكَاةِ أَمْوَالِ الْأَيْتَامِ . باب: یتیم بچوں کے اموال کی زکوۃ
حدیث نمبر: 4360
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَسُئِلَ عَنْ أَمْوَالِ الْيَتَامَى فَقَالَ : إِذَا بَلَغُوا فَأَعْلِمُوهُمْ مَا حَلَّ فِيهَا مِنْ زَكَاةٍ ، فَإِنْ شَاءُوا زَكَّوْا ، وَإِنْ لَمْ يَشَاءُوا لَمْ يُزَكُّوا . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَمُجَاهِدٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن سے یتیموں کے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے ارشاد فرمایا : جب وہ بالغ ہو جائیں ، تو تم انہیں بتا دو کہ اس میں کتنی زکوۃ بنتی ہے ؟ اگر وہ چاہیں ، تو زکوۃ ادا کر دیں اور اگر وہ نہ چاہیں ، تو زکوۃ ادا نہ کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔