کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ( مرنے کے بعد ) کھانا تیار کرنا
حدیث نمبر: 3967
عَنْ مَرْيَمَ بِنْتِ فَرْوَةَ : أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ : إِذَا أَنَا مِتُّ فَشُدُّوا عَلَى بَطْنِي عِمَامَةً ، وَإِذَا رَجَعْتُمْ فَانْحَرُوا ، وَأَطْعِمُوا . قَالَ خَالِدٌ : قَالَ لِي حَفْصٌ : لَيْسَ كَمَا يَصْنَعُ أَهْلُ بَيْتِكَ آلُ الْمُهَلَّبِ وَثَقِيفٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَمَرْيَمُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا . ¤
محمد محی الدین
مریم بنت فروہ بیان کرتی ہیں : سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا آخری وقت جب قریب آیا تو انہوں نے فرمایا : جب میں مر جاؤں تو میرے پیٹ پر عمامہ باندھ دینا اور جب تم لوگ واپس آؤ تو جانور قربان کر کے ( لوگوں کو ) کھانا کھلانا ۔ خالد نامی راوی بیان کرتے ہیں : حفص نے مجھ سے کہا: یہ اس طرح نہیں ہے ، جس طرح تمہارے گھرانے کے افراد یعنی آل مہلب اور ثقیف قبیلے کے لوگ کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ مریم نامی راوی خاتون کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3967
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف