حدیث نمبر: 3787
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَالِبٍ مَرِضَ فَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ادْعُ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ أَنْ يُعَافِيَنِي فَقَالَ : " اللَّهُمَّ اشْفِ عَمِّي " فَقَامَ أَبُو طَالِبٍ كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ فَقَالَ لَهُ : يَا ابْنَ أَخِي إِنَّ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ لَيُطِيعُكَ قَالَ : " وَأَنْتَ يَا عَمِّ إِنْ أَطَعْتَ اللَّهَ لَيُطِيعُكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جُمَازٍ الْبَكَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جناب ابوطالب بیمار ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے ! تم اپنے معبود سے جس کی تم عبادت کرتے ہو اس سے یہ دعا کرو کہ وہ مجھے عافیت عطا کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! میرے چچا کو شفاء عطا کر دے تو جناب ابوطالب یوں کھڑے ہوئے کہ جیسے انہیں رسیوں سے آزاد کر دیا گیا ہو ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے میرے بھتیجے ! جس معبود کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہاری بات مان لیتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے چچا جان ! اگر آپ بھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں گے تو وہ آپ کی بھی بات مان لے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز البکاء ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز البکاء ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔