کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: بیمار کا آہ و زاری کرنا
حدیث نمبر: 3757
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ : إِنَّ مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : إِنَّ اللَّهَ لِيَبْتَلِيَ الْعَبْدَ وَهُوَ يُحِبُّ يَسْمَعُ تَضَرُّعَهُ . ¤
محمد محی الدین
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ نے جو کچھ نازل کیا تھا ( اس میں ایک بات یہ بھی تھی : ) بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو آزمائش کا شکار اس لئے کرتا ہے کیونکہ وہ اس کی گریہ وزاری سننے کو پسند کرتا ہے “ ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3757
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مقطوع
حدیث نمبر: 3758
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مِثْلَهُ . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لَيْسَ بِالْقَوِيِّ . ¤
محمد محی الدین
ابووائل نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے ۔ کہ انہوں نے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی ہے ۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالملک ہے ۔ امام ابوحاتم فرماتے ہیں ۔ وہ قوی نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3758
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف