کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان جو جمعہ کی نماز میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے
حدیث نمبر: 3168
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ " قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ : إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّمَّاسُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے ، وہ ( جمعہ کی نماز کو ) پا لیتا ہے ، البتہ جو رکعت رہ گئی تھی وہ اسے ادا کر لے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” البتہ وہ اس رکعت کو ادا کرے گا ، جو رہ گئی تھی“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سلیمان دماس ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3168
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 3169
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے ، وہ اُس کے ساتھ دوسری ( رکعت ) ملا لے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3169
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له في سنن ابن ماجه حديث نمبر: 1121۔
تخریج حدیث «مسند أبى يعلى الموصلى اول مسند ابن عباس ، 2566»
حدیث نمبر: 3170
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَةُ الْآخِرَةُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا قَالَ مَعْمَرٌ : وَقَالَ قَتَادَةٌ : يُصَلِّي أَرْبَعًا فَقِيلَ لِقَتَادَةَ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ جَاءَ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي آخِرِ الصَّلَاةِ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ : اجْلِسُوا فَقَدْ أَدْرَكْتُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ قَتَادَةُ : إِنَّمَا يَقُولُ : أَدْرَكْتُمُ الْأَجْرِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جس شخص کی دوسری رکعت بھی رہ جائے اسے چار رکعات ادا کرنی چاہئیں ۔ معمر بیان کرتے ہیں : قتادہ فرماتے ہیں : اسے چار رکعات ادا کرنی چاہیں ، قتادہ سے کہا: گیا : ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے لوگ اس وقت نماز کے آخر میں بیٹھے ہوئے تھے ، تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: تم لوگ بیٹھ جاؤ ! اگر اللہ نے چاہا ، تو تم نے نماز کو پا لیا ہے ، قتادہ فرماتے ہیں : انہوں نے یہ کہا: تھا ( یعنی ان کی مراد یہ تھی : ) کہ تم لوگوں کو اجر مل جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3170
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لے ، وہ اس کے ساتھ دوسری ملا لے ، اور جس شخص کی دونوں رکعت فوت ہو جائیں ، وہ چار رکعات ادا کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3171
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔