کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان جسے جمعہ کے دن اونگھ آ جائے
حدیث نمبر: 3097
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلْيَتَحَوَّلْ إِلَى مَكَانِ صَاحِبِهِ وَيَتَحَوَّلْ صَاحِبُهُ إِلَى مَكَانِهِ " ، قِيلَ لِإِسْمَاعِيلَ : وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ ؟ قَالَ : نَعَمْ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب جمعہ کے دن کسی شخص کو اونگھ آ جائے تو اسے اپنے ساتھی کی جگہ پر چلے جانا چاہیے اور اس کے ساتھی کو اس کی جگہ پر آ جانا چاہیے “ ۔ اسماعیل نامی راوی سے دریافت کیا گیا : اگرچہ امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں !
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3097
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف