کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: مدینہ منورہ میں سب سے پہلے جمعہ کس نے ادا کیا ؟
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ جَمَعَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مہاجرین میں سے جو صاحب سب سے پہلے مدینہ منورہ آئے وہ سیدنا مصعب بن عمیر تھے ، اور یہ وہ پہلے فرد ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے مدینہ منورہ میں جمعہ کے دن جمعہ پڑھایا انہوں نے ان لوگوں کو ( جمعہ کی ) نماز پڑھائی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوخضر ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوخضر ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔