کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص اکیلا رکوع میں چلا جائے اور پھر آ کر صف میں شامل ہو
حدیث نمبر: 2539
عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ رُكُوعٌ فَلْيَرْكَعْ حِينَ يَدْخُلُ ثُمَّ يَدِبُّ رَاكِعًا حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ فَإِنَّ ذَلِكَ السُّنَّةُ ، قَالَ عَطَاءٌ : وَقَدْ رَأَيْتُهُ يَصْنَعُ ذَلِكَ ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : وَقَدْ رَأَيْتُ عَطَاءً يَصْنَعُ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو جب وہ داخل ہوا ہے ، تو وہ رکوع میں چلا جائے اور پھر رکوع کے عالم میں جھک کر چلتا ہوا صف میں شامل ہو جائے ، یہ چیز سنت ہے ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں : میں نے عطاء کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2539
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2540
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : لَا بَأْسَ أَنْ تَرْكَعَ دُونَ الصَّفِّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس میں کوئی حرج نہیں ہے اگر تم صف سے پہلے ہی رکوع میں چلے جاؤ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2540
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف