کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: کون شخص اس بات کا مستحق ہے کہ وہ پہلی صف میں ہو ؟
حدیث نمبر: 2524
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم میں تجربہ کار اور سمجھ دار لوگ میرے قریب ہوں پھر ان کے بعد ان کے بعد کے مرتبے والے ہوں ، پھر ان کے بعد ان کے بعد کے مرتبے والے ہوں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبداللہ عمری ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبداللہ عمری ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2525
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ الْمُهَاجِرِينَ أَنْ يَتَقَدَّمُوا وَأَنْ يَكُونُوا فِي مُقَدَّمِ الصُّفُوفِ وَيَقُولُ : "هُمْ أَعْلَمُ بِالصَّلَاةِ مِنَ السُّفَهَاءِ وَالْأَعْرَابِ وَلَا أُحِبُّ أَنْ يَكُونَ الْأَعْرَابُ أَمَامَهُمْ وَلَا يَدْرُونَ كَيْفَ الصَّلَاةُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کو یہ حکم دیتے تھے کہ وہ آگے آئیں اور آگے والی صفوں میں ہوں آپ یہ فرماتے تھے : لا علم لوگوں اور دیہاتیوں کے مقابلے میں یہ لوگ زیادہ علم رکھتے ہیں ، اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ دیہاتی لوگ ان سے آگے کھڑے ہوں جنہیں یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ نماز کیسے ادا کرنی ہے ؟
یہ روایت امام بزار نے اور طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند ” ضعیف “ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند ” ضعیف “ ہے ۔
حدیث نمبر: 2526
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لِيَقُومَ الْأَعْرَابُ خَلْفَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ لِيَقْتَدُوا بِهِمْ فِي الصَّلَاةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دیہاتیوں کو مہاجرین اور انصار کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ وہ نماز میں ان لوگوں کی پیروی کریں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔