مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِقُّ أَنْ يَكُونَ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ . باب: کون شخص اس بات کا مستحق ہے کہ وہ پہلی صف میں ہو ؟
حدیث نمبر: 2524
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم میں تجربہ کار اور سمجھ دار لوگ میرے قریب ہوں پھر ان کے بعد ان کے بعد کے مرتبے والے ہوں ، پھر ان کے بعد ان کے بعد کے مرتبے والے ہوں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبداللہ عمری ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔