حدیث نمبر: 2277
عَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَسْتُرُ الرَّجُلَ فِي صَلَاتِهِ السَّهْمُ ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ بِسَهْمٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تیر نماز میں آدمی کا سترہ بن جاتا ہے ، جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ تیر کے ذریعے سترہ بنا لے “ ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 2278
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ بَعَثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ عَنَزَاتٍ فَأَمْسَكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً لِنَفْسِهِ وَأَعْطَى عَلِيًّا وَاحِدَةً وَعُمَرَ وَاحِدَةً ، وَكَانَ بِلَالٌ يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ[فَيَرْكُزُهَا فِي يَدَيْهِ] فِي الْعِيدَيْنِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نجاشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین نیزے بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اپنے لئے رکھ لیا اور ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور ایک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اس نیزے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلتے تھے ، اور عیدین کے موقعہ پر اسے سامنے گاڑ دیتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2279
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُرَكَزُ لَهُ عَنَزَةٌ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا - أَظُنُّهُ قَالَ - : وَالظُّعُنُ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چھوٹا نیزہ گاڑ دیا جاتا تھا تو آپ اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : خواتین آپ کے آگے سے ( یعنی سترے کے دوسری طرف سے ) گزر جایا کرتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد واسطی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد واسطی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حدیث نمبر: 2280
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرْبَةً يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِذَا صَلَّى رَكَزَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نیزہ تھا جو آپ کے آگے لے کے جایا جاتا تھا جب آپ نماز ادا کرتے تھے تو وہ آپ کے سامنے گاڑ دیا جاتا تھا ( یا آپ اسے اپنے سامنے گاڑ لیتے تھے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور یہ ” ضعیف“ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور یہ ” ضعیف“ ہے ۔
حدیث نمبر: 2281
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ : كُنْتُ أَضَعُ الْعَنَزَةَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ( سترہ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے ) نیزہ گاڑا کرتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 2282
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ ] يُصَلِّي إِلَى خَشَبَةٍ فَلَمَّا[ بُنِيَ الْمَسْجِدُ ] بُنِيَ لَهُ مِحْرَابٌ[وَ] تَقَدَّمَ إِلَيْهِ، فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْبَعِيرِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَيْهَا فَسَكَنَتْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مسجد کی تعمیر سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے جب مسجد تعمیر ہو گئی اور آپ کے لئے محراب بنا لی گئی اور آپ اس کی طرف بڑھے تو لکڑی کا ٹکڑا یوں رونے لگا جس طرح اونٹ روتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا تو وہ پرسکون ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔