مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ حَمْلِ الصَّغِيرِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران چھوٹے بچے کو گود میں اٹھا لینا
حدیث نمبر: 2276
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي وَأَمَامَهُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى عَاتِقِهِ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانُ عَنِ الصَّحَابِيِّ ، فَإِنْ كَانَ هُوَ خُلَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيُّ فَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا آپ کے کندھے پر موجود تھیں جب آپ رکوع میں جاتے تھے تو انہیں کھڑا کر دیتے تھے ، اور جب کھڑے ہوتے تھے تو انہیں اٹھا لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ ابوسلیمان نے اسے صحابی کے حوالے سے “” “” نقل کیا ہے ۔ اگر تو ابوسلیمان سے مراد خلید بن عبداللہ عصری ہے ، تو یہ ” ثقہ “ ہے ۔