کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اذان اور اقامت کے درمیان مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 1917
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا بِلَالُ اجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ نَفَسًا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ طَعَامِهِ فِي مَهَلٍ ، وَيَقْضِي الْمُتَوَضِّئُ حَاجَتَهُ فِي مَهَلٍ " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ أُبَيٍّ ، وَأَبُو الْجَوْزَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اے بلال ! اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانے والا کھانے سے آرام سے فارغ ہو جائے اور وضو کرنے والا آرام سے اپنی حاجت پوری کر لے “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ” زیادات“ میں ابوجوزاء کی سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور ابوجوزاء نے سیدنا ابی سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1917
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع